یونین کونسلوں کی گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے سے مشکلات

یونین کونسلوں کی گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے سے مشکلات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)یونین کونسلوں کی ماہانہ گرانٹ میں گزشتہ آٹھ سال سے اضافہ نہ ہونے کے سبب مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

یونین کونسل ملازمین کا کہنا کہ اگرچہ ان کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ، تاہم بجلی، سٹیشنری اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث یونین کونسلوں کے مالی معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔ ملازمین نے حکومت سے ماہانہ گرانٹ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں