بلاول بھٹو غریب طبقے کیلئے امید کی کرن ہیں:ملک محمد علی
خوشاب (نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں، محنت کشوں اور غریب طبقے کیلئے امید اور روشنی کی کرن ہیں۔
ان کی غیر معمولی صلاحیتوں، سیاسی بصیرت اور عوام دوستی کے باعث ہر پاکستانی انہیں وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر دیکھنا چاہتا ہے ، ان شا اللہ عوام کا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش معاشی و اقتصادی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔