کندیاں :سیوریج کے مسائل کے حل کے احکامات جاری

 کندیاں :سیوریج کے مسائل کے حل کے احکامات جاری

کندیاں :سیوریج کے مسائل کے حل کے احکامات جاری سکول کے سامنے جمع ہونیوالے گندے پانی سے طلبہ، اساتذہ کو مشکلات تھیں

کندیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال نے کندیاں محلہ چھدورخیل کے سیلواں بوائز ہائی سکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے موجود سیوریج کے گندے پانی کے نالے کا جائزہ لیا اور فوری طور پر متعلقہ محکمے کو مسئلے کے مستقل حل کے احکامات جاری کر دئیے ۔سکول کے سامنے جمع ہونے والے گندے پانی سے طلبہ، اساتذہ اور اہلِ محلہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے اور تعفن کے باعث بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ گئے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائے اور آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔اہلِ محلہ نے بروقت کارروائی پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے صفائی اور صحت کے معیار میں بہتری آئے گی۔ ظفر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ علاقے سے سیوریج اور گندے پانی کے مسائل مکمل طور پر ختم کیے جائیں گے اور شہری کسی بھی بنیادی مسئلے پر بلا جھجک انتظامیہ سے رابطہ کریں۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو مستقبل میں اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں