سی ای او ہیلتھ کاڈی ایچ کیو رورل ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ
سی ای او ہیلتھ کاڈی ایچ کیو رورل ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہخراب اشیا کو ٹھیک کروایا جائے یا تبدیل کیا جائے ،سستی قبول نہیں :میاں کاشف
میانوالی (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی، ڈاکٹر میاں کاشف علی نے گزشتہ رات رورل ہیلتھ سینٹر داؤد خیل کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تمام عملے کی حاضری چیک کی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر کاشف علی نے ہسپتال کے عملے کو سختی سے ہدایات دیں کہ نشاندہی کی گئی کمیوں کو فوری درست کیا جائے ۔ خراب شدہ اشیا کو ٹھیک کروایا جائے یا تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی سستی، غفلت یا کاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر افسر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ، انہیں تمام ضروری ادویات ہسپتال کے اندر ہی فراہم کی جائیں اور طبی آلات مکمل طور پر فنکشنل حالت میں رکھے جائیں۔ ساتھ ہی عملے کو سخت تنبیہ کی گئی کہ کام چور اور ناقص کارکردگی والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔