میانی میں گاڑی پر فائرنگ، ماں بیٹا زخمی، مقدمہ درج

میانی میں گاڑی پر فائرنگ، ماں بیٹا زخمی، مقدمہ درج

میانی میں گاڑی پر فائرنگ، ماں بیٹا زخمی، مقدمہ درج عرفان کی اہلیہ، بیٹا اور کزن گاڑی میں جا رہے تھے نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی

میانی (نامہ نگار )میانی کے قریب گزشتہ روز گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے ۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ میانی میں محمد عرفان ولد محمد انار کی مدعیت میں چھ نامعلوم اور ایک نامزد ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق محمد عرفان کی اہلیہ، بیٹا اور کزن گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے گاؤں نذر حیات والا سے میانی آ رہے تھے کہ گل مواز خان کے قریب اسلحہ سے لیس چھ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد عرفان کا 9 سالہ بیٹا عثمان اور اہلیہ زخمی ہو گئے ۔مدعی کے مطابق یہ فائرنگ محمد عامر ولد محمد یوسف کے ایما پر کی گئی، جبکہ واقعے کی وجہ پرانی رنجش اور تلخ کلامی بتائی گئی ہے ۔ میانی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں