بھاگٹانوالہ میں وال چاکنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس‘کریک ڈاؤن

بھاگٹانوالہ میں وال چاکنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس‘کریک ڈاؤن

بھاگٹانوالہ میں وال چاکنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس‘کریک ڈاؤن ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی :اظہر عباس

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دُنیا )حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا کی ہدایت پر انچارج یونین کونسلز بھاگٹانوالہ اظہر عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم نے شہر اور گردونواح کے چکوک میں وال چاکنگ کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔اس موقع پر انچارج یونین کونسلز اظہر عباس چدھڑ نے کہا کہ وال چاکنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں