بینظیر انکم سپورٹ پروگرام:خواتین میں موبائل سم کی تقسیم
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام:خواتین میں موبائل سم کی تقسیم خواتین سوموار تا جمعہ دفاتر سے اپنی سمیں حاصل کر سکتی ہیں :شاہدہ بتول
موچھ (نمائندہ دُنیا)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میانوالی میڈم شاہدہ بتول نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم حاصل کرنیوالی خواتین میں موبائل سم کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔انھوں نے خواتین کو مطلع کیا کہ رجسٹرڈ معزز خواتین اپنی سمیں جلد از جلد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر میانوالی، پپلاں اور عیسیٰ خیل سے حاصل کریں تاکہ وہ امدادی رقوم وصول کر سکیں۔ شاہدہ بتول نے مزید کہا کہ خواتین سوموار تا جمعہ کے دنوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر سے اپنی سمیں حاصل کر سکتی ہیں۔