عوام کو ریلیف دینا مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح :شجاع الرحمن ٹیپو
عوام کو ریلیف دینا مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح :شجاع الرحمن ٹیپوحکومت کے انقلابی اقدامات اور عوام دوست پالیسیاں اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت
خوشاب (نمائندہ دُنیا)مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ممتاز مائنز اونر چودھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا اور وطن عزیز پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے ۔ حکومت کے انقلابی اقدامات اور عوام دوست پالیسیاں اس کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہو رہا ہے ۔ ہر محب وطن شہری پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے ، اسی لیے پوری قوم مسلم لیگ (ن) کی پشت پر کھڑی ہے ۔چودھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے مزید کہا کہ سابقہ تبدیلی سرکار نے اپنے پورے دورِ اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کیا اور اپنی تمام توانائیاں ذاتی مفادات کے حصول پر مرکوز رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور پوری قوم حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔