بے ہنگم ٹریفک، غیر قانونی یو ٹرن حادثات کا سبب بننے لگے

 بے ہنگم ٹریفک، غیر قانونی یو ٹرن حادثات کا سبب بننے لگے

بے ہنگم ٹریفک، غیر قانونی یو ٹرن حادثات کا سبب بننے لگے ڈرائیور تیزی سے یو ٹرن لینے کی کوشش میں قوانین کو نظر انداز کرتے ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کے باعث اوور ہیڈ برجز کے نیچے ، قینچی موڑ اور چوک سیٹلائٹ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں، چنگ چی رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے لیے یو ٹرن حادثات کا سبب بننے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق بے ہنگم ٹریفک کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر حالیہ دنوں میں یو ٹرن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ موٹر سائیکل سوار اور رکشوں کے ڈرائیور تیزی سے یو ٹرن لینے کی کوشش میں قوانین کو نظر انداز کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں حادثات معمول بن گئے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ان مقامات پر ملازمین کی ڈیوٹی لگا کر غیر قانونی یو ٹرن روکنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری محفوظ طریقے سے آمدورفت کر سکیں اور حادثات میں کمی آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں