سی پی او فیصل آباد کی لائلپور ڈویژن افسروں کیساتھ کرائم میٹنگ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے لائلپور ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تھانہ وائز جرائم اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی پی او نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور زیرِ تفتیش مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جائے ۔