میاں نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد

 میاں نواز شریف کی آمد  کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) قائد میاں نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 ایم پی اے حاجی میاں اکرام الحق نے کمشنر آفس سرگودھا میں منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں میاں نواز شریف کی سرگودھا آمد کے سلسلے میں انتظامی و سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔اجلاس میں سیکرٹری کوآرڈینیشن واجد شاہ، ڈپٹی کمشنر ، کمشنر ، آر پی او، ڈی پی او کے علاوہ سرگودھا ڈویژن کے تمام ایم پی ایز، ایم این ایز، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں