منتخب نمائندوں کی ناقص کارکردگی پر عوام میں مایوسی پائی جا رہی ہے :ملک شہباز احمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )سابق امیدوار برائے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 74 ملک شہباز احمد نٹھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 74 میں منتخب نمائندوں کی ناقص کارکردگی کے باعث عوام شدید مایوسی اور مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔
انتخابی وعدے پورے نہ ہونے پر عوامی اعتماد مجروح ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں اور عوام کو پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم اور سڑکوں جیسی بنیادی ضروریات کے لیے بھی شدید مسائل کا سامنا ہے ۔ منتخب نمائندوں کی جانب سے عوامی مسائل پر عدم توجہی افسوسناک ہے ۔