مشکل گھڑی میں میانوالی کی عوام مکمل طور پر بھکر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ،مرتضی شاہ
موچھ (نمائندہ دنیا)سابق ممبر ضلع کونسل سید غلام مرتضی شاہ نے داجل پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی ناقابلِ فراموش ہے پوری پاکستانی قوم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں میانوالی کی عوام مکمل طور پر بھکر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھکر کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ قوم اور اداروں کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں اور پوری قوم کو ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ھے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرما۔