بین المسالک ہم آہنگی کے فرو غ کی ضرورت ،ضلعی امن کمیٹی

بین المسالک ہم آہنگی کے فرو غ  کی ضرورت ،ضلعی امن کمیٹی

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس حال میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او سیدہ عمارہ شیرازی نے خصوصی شرکت کی ۔

 اجلاس میں یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے علاوہ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں کی امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے علماکرام بھی شریک تھے کمیٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں رمضان المبارک کے دروان امن وامان کا قیام یقینی بنانے کیلئے بین المسالک ہم آہنگی کے فروٖ غ کی ضرورت پر زور دیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے تمام مسالک کے اکابرین نے ہمیشہ سے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں