ہرنولی ، چشمہ، میانوالی و نواح میں 5 سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن

ہرنولی ، چشمہ، میانوالی و نواح میں  5 سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن

میانوالی (نامہ نگار)ہرنولی ، چشمہ، میانوالی و نواح میں حساس اداروں اور پولیس کے 5 سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن ملکی حالات کے پیش نظر میانوالی ، ہرنولی ، چشمہ ، موسی\' خیل اور عیسی خیل میں کیئے گئے 60 سے زائد افراد کی پولیس ایپ کے ذریعے ویری فیکیشن کی گئی۔

دوران آپریشن درجنوں مشتبہ افراد حراست میں لیئے گئے سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس ، حساس اداروں کے اہلکاروں لیڈی پولیس نے حصہ لیا ڈی پی او میانوالی وقار عظیم نے اس موقعہ پر کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قائم رکھنے کے لیئے سرچ آپریشن جاری رہیں گے اور جرائم و مجرموں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں