ہارون الرشید تبسم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ، سابق ڈپٹی میئر

ہارون الرشید تبسم ایک عظیم شخصیت  کے مالک تھے ، سابق ڈپٹی میئر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی میئر مرزا محمد الیاس نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ، ان کی شخصیت اس قدر متنوع ہے کہ ان پر گفتگو کے لیے طویل وقت درکار ہے ؛ وہ صحیح معنوں میں ایک مخلص، درویش صفت اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔

پورے ملک میں ہم جہاں بھی گئے لوگ ان کو عزت دیتے تھے اور سرگودھا کو ان کے نام سے پہچانتے ہیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو خدا نے کئی خوبیوں سے نوازا تھا۔ ان کا جنازہ ان کی نیک نامی کا منہ بولتا ثبوت تھا، جس میں بلا مبالغہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں