کفر کا معاشرہ تو قائم رہ سکتا ہے ظلم کا نہیں،عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی مخالفین کو کچل کر حکومت کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
جب تک تمام سیاسی مخالفین کو قومی دھارے میں لا کر ملکی ترقی کے لیے پالیسی مرتب نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کرے گا بدقسمتی سے جو بھی حکومت برسر اقتدار آتی ہے وہ سابقہ حکومت کے اچھے کاموں کو بھی ختم کر دیتی ہے تاکہ ان کا نام نہ بنے اس سے پاکستانی عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بلا تفریق انصاف کی فراہمی ہے کیونکہ فرمایا گیا ہے کفر کا معاشرہ تو قائم رہ سکتا ہے ظلم کا نہیں پاکستان میں غریب پر ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے۔