مسافر ٹرینوں میں صحافیوں کیلئے رعایتی سفری سہولت کو بحال

مسافر ٹرینوں میں صحافیوں کیلئے رعایتی سفری سہولت کو بحال

مسافر ٹرینوں میں صحافیوں کیلئے رعایتی سفری سہولت کو بحال صحافیوں کو تمام ٹرینوں میں رعایتی سہولت کے حوالہ سے اقدامات اٹھائیں

بھلوال(نمائندہ دنیا) محکمہ ریلوے کی جانب سے تمام پرائیویٹ کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں صحافیوں کے لیے رعایتی سفری سہولت کو بحال کر دیا گیا ہے ذرایع کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز کمرشل چیف پاکستان ریلوے سے صحافیوں نے ملاقات کی اور انہیں پرائیویٹ ٹرینوں میں سفر کے حوالے سے آگاہ کیا کہ پرائیویٹ ہونے والی ٹرینوں میں صحافیوں کو رعایتی سہولت نہیں دی جاتی جس پر چیف کمرشل آفیسر نے باقاعدہ طور پر تمام ڈویژنل سپریڈنٹس اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ صحافیوں کو تمام ٹرینوں میں رعایتی سہولت کے حوالہ سے اقدامات اٹھائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جس پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے اور چیف کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافیوں کا یہ درینہ مسئلہ تھا جسے حل کر دیا گیا ہے جس پر ہم ملک بھر کے صحافی ان کے مشکور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں