حکومت پرامن احتجاج کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے ،شفقت اعوان
حکومت پرامن احتجاج کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے ،شفقت اعوان پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنا کر انتشار پر اکسایا جاتا ،ہم تشدد کے حامی نہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب آپ دوسرے کی آواز کو دبانے کی کوشش کریں گے تو پھر وہ اپنا گلا چھڑانے کے لیے آپ کے گلے پڑے گا اس سے پہلے کہ یہ وقت آئے حکومت ہوش کے ناخن لے اور پرامن احتجاج کرنے والوں کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے وگرنہ اس کا خمیازہ انہیں اقتدار سے محرومی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا پی ٹی آئی پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے مگر انہیں جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنا کر انتشار پر اکسایا جاتا ہے اور الزام بھی پی ٹی آئی پر لگا دیا جاتا ہے ہم نے کبھی بھی پرتشدد سیاست کی حمایت نہیں کی اور نہ کریں گے ہم پرامن لوگ ہیں ہمیں پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی جائے۔