سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت
سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت ڈی پی اوزاپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر ممکن یقینی بنائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ آر پی او سرگودھا نے ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر ممکن یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرہ سے نمٹنے میں مدد مل سکے جبکہ مقامی لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ امام بارگاہوں اور مساجد میں آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کی واردات سے بچنے میں مدد مل سکے اس کے علاوہ بازاروں میں بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔