24 گھنٹوں میں 3 منظم گینگز بے نقاب، 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے
24 گھنٹوں میں 3 منظم گینگز بے نقاب، 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ 50 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ،ترجمان پولیس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 3 منظم گینگز بے نقاب، 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سرگودھا پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 3 منظم گینگز کے 6 سرگرم ارکان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے ، برآمدہ مال مسروقہ میں موٹر سائیکل، نقدی، موٹریں، انورٹر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں حسن، اکرام، عامر، عمران، ذیشان اور عرفان پولیس کو راہزنی، اور چوری کی درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھیجن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔ ڈکیتی، چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لا کر شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے گا