ٹیکس کٹوتی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقا ت کھڈے لائن لگ گئی
ٹیکس کٹوتی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقا ت کھڈے لائن لگ گئی فیسوں کے تعین اور وصولیوں کے معاملہ پر بھی اقربا پروری پرتی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء اور ٹیکس کٹوتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے انکشاف پر شروع ہونیوالی تحقیقا ت کھڈے لائن لگا دی گئی ،ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سابقہ ادوار میں نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لا کر من پسند افراد کو کنسلٹینٹ مقرر کیا گیا،زیادہ تر کنسلٹینٹ مبینہ طور پر کسی نہ کسی آفیسر کے رشتہ دارتھے ، یہی نہیں فیسوں کے تعین اور وصولیوں کے معاملہ پر بھی اقربا پروری پرتی گئی،اور کروڑوں روپے کی ٹیکس کٹوتیاں نہ کرکے حکومتی خزانے کو خطیر نقصان پہنچایا گیا جبکہ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ،اور لگ بھگ چھ سو سے زائد سکولوں کی نشاندہی ضلعی مانیٹرنگ ادارہ کر چکا ہے جو کہ خلاف ضابطہ قائم ہیں اور قوائدوضوابط پورا کرنے کی بجائے قانون شکنی ڈنکے کی چوٹ پر کی جا رہی ہے ، مانیٹرنگ ادارے کی ہی نشاندہی پر سیکرٹری پرائمری و سکنڈری تعلیم پنجاب کی جانب سے چھان بین شروع کروائی گئی جس پر 20ماہ گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔