نگہبان کارڈ سے کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباسی مگسی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا رمضان نگہبان کارڈ کی رقوم سے غیر قانونی طور پرکٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا سلسلہ جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کی نگرانی میں نگہبان کارڈ سے کٹوتی کرنے والے ایک ریٹیلرز کے خلاف تھانہ مکڑوال میں ایف ائی آر درج کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی کہ جاوید جنرل سٹور مکڑوال کاریٹیلر نگہبان کارڈ کے مستحق افراد سے 500 روپے کی اضافی کٹوتی کر رہا ہے جس پر انتظامیہ نے موقع پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ ریٹیلر کو موقع پر چیک کیا اور شکایت کے درست ثابت ہونے پر اس کے خلاف تھانہ مکڑوال میں مقدمہ درج کرا دیا۔واضح رہے کہ اب تک نگہبان کارڈ کی رقوم سے کٹوتی کرنے والے ضلع بھر کے آٹھ ریٹیلرز کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں۔