خامنہ ای کی شہادت،وکلا کا تعزیتی ریفرنس ، ریلی نکالی

 خامنہ ای کی شہادت،وکلا  کا تعزیتی ریفرنس ، ریلی نکالی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بار روم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔

وکلا نے بار روم سے آزادی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ۔شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم رہنما کا قتل عالمی امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے ، آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی استعمار کے خلاف جدوجہد کی علامت تھی۔ مقررین نے عالمی امن کے دشمنوں کے خلاف اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں