لاہور ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر بابر مرتضیٰ خان کو مبارک باد

لاہور ہائی کورٹ بار کے نو منتخب  صدر بابر مرتضیٰ خان کو مبارک باد

بھیرہ(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بابر مرتضیٰ خان کے صدر منتخب ہونے پر تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

 محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بابر مرتضیٰ خان کی کامیابی جمہوریت پسند اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی قوتوں کی فتح ہے وکلاء برادری نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ اصولوں، شفافیت اور پیشہ ورانہ وقار کو مقدم رکھتی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر اپنی قیادت میں وکلاء کے مسائل کے حل، عدالتی نظام کی بہتری اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری ہمیشہ جمہوری روایات کے استحکام اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں