گزشتہ ماہ میں330 روڈحادثات 27 آتشزدگی،51کرائم اور296دیگر ڈیل کی گئیں
خوشاب(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کے زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ فروری کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 8348 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2875 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2885 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں330 روڈٹریفک کے حادثات، 2171 میڈیکل کی ایمرجنسیز،27 آتشزدگی،51کرائم اور296 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔ جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے ، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے 964 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 1868 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 219 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔