پنجاب ایمرجنسی سروس نے ایک ماہ مین 2885 متاثرین کو ریسکیو کیا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
خوشاب(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کے زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ فروری کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 8348 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2875 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2885 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں330 روڈٹریفک کے حادثات، 2171 میڈیکل کی ایمرجنسیز،27 آتشزدگی،51کرائم اور296 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔ جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے ، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ۔