اسسٹنٹ کمشنربھیرہ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

اسسٹنٹ کمشنربھیرہ کے عہدے  کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل بھیرہ کے نئے انتظامی سربراہ وحید حسن نے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے تحصیل آفس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور افسران و عملہ سے تعارفی ملاقات کی انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے ، سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور سرکاری امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان نگہبان \"مریم کے مہمان\" کیمپ کا دورہ کیا جہاں روزہ داروں کے لیے افطاری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپ میں صفائی، معیاری اشیائے خوردونوش اور مستحق افراد کو باعزت طریقے سے سہولتوں کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔وحید حسن نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان المبارک میں مستحق اور نادار افراد کی خدمت اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں