فائرنگ کرتے ہوئے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فائرنگ کرتے ہوئے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں ادریس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے شدید فائرنگ بھی شروع کر دی گئی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔