ہرنولی پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ ہرنولی پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر فہیم اللہ خان، اے ایس آئی عبد الرؤف اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد رمضان ولد محمد امیر سکنہ ہرنولی سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کرسکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کرلیا۔