مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کریں ، ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرصدارت ماہ رمضان المبارک میں اشیا خوردنوش کی پرائس کنٹرول کرنے اور مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی اور ناجائز منافع خوری کے سلسلے میں ہونے والی کاوائیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ دیگر محکموں کے افسران موجود تھے علاوہ ازیں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں اورگھی ،آٹا،چینی،فروٹ،سبزی، گوشت،چکن،بیسن ،دالیں ،دودھ دہی سیمت تمام اشیا کی پرائس چیک کریں۔ زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کریں انہوں نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔