ایگزاٹک سیمن کی میٹنگ، برہیمن ، فریزین کی تقسیم

ایگزاٹک سیمن کی میٹنگ، برہیمن ، فریزین کی تقسیم

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کی سربراہی میں ایگزاٹک سیمن کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لئے ایے ڈی ایل آفس میں خصوصی میٹنگ ہوئی۔

تینوں تحصیلوں کے ڈی ڈی ایل ڈاکٹر صابر حسین ، ڈی ڈی ایل ڈاکٹر ڈاکٹر مستقیم ، ڈاکٹر عرفان اکمل گھنجیرہ ، فوکل پرسن ایگزاٹک سیمن ڈاکٹر عبد الرحمن ، سپریڈینڈنٹ ملک قیصر سمیت سٹاف نے میٹنگ میں شرکت کی ایے ڈی ایل نے ضلع بھر کے ایے آئی ٹیز کی ان لائین کارکردگی چیک کی محکمہ کی جانب سے مزید ملنے والے ایگزاٹک سیمن کی میٹنگ میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ایگزاٹک سیمن برہیمن ، فریزین کی تقسیم بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں