مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث بھیرہ میں ماہِ صیام کی کے دوران روزانہ افطار ی

مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث بھیرہ  میں ماہِ صیام کی کے دوران روزانہ افطار ی

بھیرہ(نامہ نگار )مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث بھیرہ میں ماہِ صیام کی کے دوران روزانہ افطار پروگرام جاری ہے اس موقع پر درسِ قرآن کی خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 پروگرام میں روزہ کی اہمیت، توحید و سنت کی پیروی اور اصلاحِ معاشرہ کے موضوعات پر تفصیلی خطاب کیا گیا۔ جمیعت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا سید محمد سبطین شاہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ یہ تقویٰ، صبر اور ایثار کا عملی درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توحید خالص کی پاسداری اور سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی ہی نجات کا راستہ ہے فضیلت الشیخ مولانا قاری عبدالواجد سلفی نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔نوجوان نسل کی صحیح دینی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے افطار پروگرام میں نمازیوں اور شرکاء کے لیے اجتماعی طور پر افطار کا اہتمام کیا گیا جبکہ ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں