32سالہ نوجوان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا

 32سالہ نوجوان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو مختلف واقعات کے دوران شہزاد پارک کا رہائشی 32سالہ عثمان موٹرسائیکل ٹھیک کروانے گھر سے نکلا جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا، ورثاء نے نامعلوم افراد پر اس کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔

جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے نجی کالج کے قریب سے سکینڈ ائیر کی طالبہ 17سالہ مسماۃ(م) کو اغواء کر لیا، ورثاء نے جاوید نامی شخص کی نشاندہی کی ہے جو کہ پہلے بھی دوشیزہ کو اغواء کرنے کی کوشش کر چکا ہے ۔جس پر اس کے والدین ن معافی مانگی تھی، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں