21 رمضان سے کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں میں خصوصی صفائی عملہ تعینات کیا جائے گا ،سی ای او ایس ڈبلیو ایم

 21 رمضان سے کمرشل مارکیٹوں اور  پلازوں میں خصوصی صفائی عملہ تعینات  کیا جائے گا ،سی ای او ایس ڈبلیو ایم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا محمد ابوبکر نے بتایا گیا کہ مریم کے مہمان دسترخوانوں اور سہولت بازاروں پر صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے گئے ہیں۔

21 رمضان سے ضلع بھر کی کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں میں خصوصی صفائی عملہ تعینات کیا جائے گا جو افطاری سے رات 12 بجے تک ڈیوٹی سرانجام دے گاسرگودھا سٹی کی گنجان آباد یونین کونسلز میں اضافی ورکرز تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ لوکیشن شیئرنگ سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے ۔پٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر کے اردگرد کے ماحول کو بہتر اور عید تک دفاتر کو ماڈل بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں