کمرشل عمارتوں مارکیٹس پلازوں وغیرہ میں حفاظتی اقدامات کرانے کی ہدایت

کمرشل عمارتوں مارکیٹس پلازوں وغیرہ  میں حفاظتی اقدامات کرانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی انتظامیہ کو بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کمرشل عمارتوں مارکیٹس پلازوں وغیرہ میں حفاظتی اقدامات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 اس سلسلہ میں سروے شروع کیا جائے جس کمرشل عمارت میں آگ بجھانے والے آلات ایمرجنسی گیٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات نہ ہو اسے فوری طور پر سیل کیا جائے کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں