جعلی فرد جمع کروا کر بجلی کا میٹر لگوانے والا گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلی فرد جمع کروا کر بجلی کا میٹر لگوانے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا، واپڈا حکام کے مطابق دھریمہ کے رہائشی محمد یار کی طرف سے گھریلو میٹر کیلئے جمع کروائی گئی۔
درخواست پر اس کے گھر میٹر لگایا گیا جس کے کچھ روز بعد ہی شکایت موصول ہونے پر فائل کے ہمراہ جمع کروائی گئی فرد کی جانچ پڑتا ل کروائی گئی تو وہ جعلی نکلی جس پر موصوف کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔