بکنگ بند: ٹیلر ماسٹرز نے اپنی دکانوں پر بورڈ آویزاں کر دیئے

بکنگ بند: ٹیلر ماسٹرز نے اپنی دکانوں پر بورڈ آویزاں کر دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سلائی کے رش کے باعث درزیوں نے عید کیلئے کپڑے لینا بند کردیئے اور متعدد ٹیلر ماسٹرز نے اپنی دکانوں پر سلائی کیلئے کپڑوں کی بکنگ بند ہے کہ بورڈز بھی آویزاں کردیئے ہیں۔

دوسری طرف کاریگروں نے سلائی کے ریٹس بھی بڑٖھا دیئے ہیں ،درزیوں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ہم صرف ان لوگوں کے کپڑے لے رہے ہیں جو ہمارے مستقل گاہک ہیں تاکہ عید کی وجہ سے بدمزگی پیدا نہ ہو دوسری طرف درزیوں نے مہنگائی’ اور اخراجات و کرایوں کا بہانا بناکر سوٹ کی سلائی کے ریٹ 300 روپے تک بڑھا دیئے ہیں 1100 سے 1200روپے میں سلنے والا سوٹ اب 1500 سے 2000روپے میں سل رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں