چھ افراد نے ڈمپر ڈرائیور رفاقت کو حملہ کر کے لہولہان کر دیا

چھ افراد نے ڈمپر ڈرائیور رفاقت  کو حملہ کر کے لہولہان کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑ ے کے مختلف واقعات کے دوران 88جنوبی میں سابقہ رنجش پر کلہاڑی اور سوٹے سے مسلح زبیح اﷲ وغیرہ چھ افراد نے ڈمپر ڈرائیور رفاقت کو حملہ کر کے لہولہان کر دیا اور گاڑی پر ڈنڈے اور کلہاڑی برسار کر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا کر فرار ہو گئے ۔

چک خانہ میں معمولی تنازعہ پر ضمیر وغیرہ نے باز خان کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا، بچہ کلاں میں تلخ کلامی پر شعیب وغیرہ نے سوٹے اور ہنٹر سے حملہ کر کے محمد طارق، شیر علی کو لہولہان کر دیا،گھلا پور میں سابقہ لڑائی کا بدلہ چکانے کیلئے عبد الرحمان وغیرہ نے اسد اور اسکی والدہ کو گھر میں داخل ہو کر بری طرح پیٹ ڈالا، اور زخمی کر کے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں