چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

 چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او میلہ محمد اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا۔

 جن کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سولر موٹریں اور بجلی کی موٹریں برآمد کر لی گئیں گرفتار ملزمان عمران اور مطیع اﷲ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں چور، ڈکیت اور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں