میونسپل کارپوریشن کے افسران کی عدم دلچسپی ،ہتھ ریڑھیاںناکارہ ہونے لگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے افسران کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث ضلع کونسل کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہتھ ریڑھیاں دفتر میں کھڑی کھڑی ناکارہ ہونے لگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا نے ضلع بھر میں فروٹ سبزی وغیرہ کے مخصوص جگہوں پر ریڑھی بازار بنانے کیلئے ماڈل ریڑھیاں بنا کر بلدیاتی اداروں کے حوالے کی تھیں، کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی بلدیہ نے متعدد ریڑھیاں تاحال تقسیم نہیں کیں جس وجہ سے یہ ریڑھیاں دفتر میں پڑی پڑی خراب ہونے لگی ہیں۔