رمضان کارڈ کی تقسیم، صفائی ستھرائی کے امور پر تفصیلی بریفنگ

 رمضان کارڈ کی تقسیم، صفائی ستھرائی کے امور پر تفصیلی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت رمضان کارڈ کی تقسیم، پرائس کنٹرول اور صفائی ستھرائی کے امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی جاری رکھی جائے اور گرانفروشی برداشت نہ کی جائے ۔

 اجلاس میں متعلقہ افسران کی جانب سے رمضان کارڈ کی تقسیم، پرائس کنٹرول اور صفائی ستھرائی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے حلقوں میں باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ روٹی کی مقررہ قیمت پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں، روٹی پوائنٹس چیک کریں اور خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ کم از کم چار بیکریوں کی انسپکشن کی جائے۔ اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں، کوالٹی اور وزن کی جانچ پڑتال کی جائے ۔ بنیادی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں