پانی کی بندش داودخیل کچہ کی اراضی بنجر ہونے کا اندیشہ

 پانی کی بندش داودخیل کچہ کی اراضی بنجر ہونے کا اندیشہ

پانی کی بندش داودخیل کچہ کی اراضی بنجر ہونے کا اندیشہ نہری نالے ایک سال سے گندم کی عین بوائی کے وقت بند کر دیئے جاتے

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داودخیل کچہ کی لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا اندیشہ داودخیل کے مقام نہر تھل سے نکلنے والے راجباہیں خارا مائینرز،پائی خیل مائینرز،اور داؤدخیل مائینرز کئی ماہ سے بند کسانوں نے گندم کی بوائی مہنگے داموں بیج،کھاد خرید کر کاشت کی ہے لیکن 60سالوں سے چلنے والے یہ نہری نالے ایک سال سے گندم کی عین بوائی کے وقت بند کر دیئے جاتے ہیں جس سے کسانوں کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے اب گندم کو پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن یہ تینوں نہری نالے بند پڑے ہیں جس سے لاکھوں ایکڑ پر کاشت گندم کی فصل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی زیادہ کاشت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن کسانوں کو پانی ہی نہیں دیا جا رہا کسانوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ نہروں کے پانی کی بندش کا مسئلہ سیاسی ہے داودخیل۔

کچہ۔بخارا۔و دیگر علاقوں سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے کہ اس حلقے سے عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتا ہے اور عمران خان کے نمائندے بھی بھاری اکثریت سے جیت جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہارنے والے نمائندے ان راجباہوں کو بند کرا کے کسانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اب کئی ماہ سے یہ تینوں راجباہیں بند پڑے ہیں اور اس وقت گندم کو پانی کی اشد ضرورت ہے اگر پانی نہ ملا تو لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل تباہ ہونے کا خطرہ ہے اور پیدوار بھی کم ہو گی کسانوں نے لاکھوں روپے سے گندم کی کاشت کی ہے ڈی اے پی مہنگی خریدی ہے بیج مہنگا خریدا ہے۔ اور اب ٹیوب ویلوں کا مہنگا پانی لگانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت گندم تو کاشت کراتی ہے لیکن زمینداروں کے لیے نہری پانی بند ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز فوری ایکشن لیکر داودخیل کچہ کے تینوں راجباہوں کو کھلوا کر کسانوں کو نہری پانی فراہم کریں تاکہ گندم کی پیدوار میں اضافہ ہو اور پنجاب گندم کے میدان میں خود کفیل ہو ورنہ گندم کم ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں