ڈی سی آفس میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد
ڈی سی آفس میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد درخواستوں پر فوری رپورٹس مرتب کر کے بھجوائی جائیں ، ڈی سی
میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے لا ن میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو ساریہ حیدر خان کے ہمراہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کی شکایات سنی اور پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر لوگوں نے درستگی ریکارڈ، حد براری، فرد جائیداد و انتقالات کے اجراء اور دیگر ریو نیو معاملات سے متعلق مختلف درخواستیں پیش کیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر فوری رپورٹس مرتب کر کے بھجوائی جائیں تا کہ لوگوں کے ریو نیو سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔کھلی کچہری میں تحصیلدار میاں کریم نواز کے علاؤہ ریونیو اور لینڈ ریکارڈ کے افسران و عملہ موجود تھا۔