سہولت بازار میں اشیا ضروریہ 10 فیصد رعایت نرخوں میں دستیاب
سہولت بازار میں اشیا ضروریہ 10 فیصد رعایت نرخوں میں دستیاب بازاروں میں بہترین معیار کی اشیا خوردنوش کی سہولت فراہم کی گئی ، ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ ُنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے جوہرآباد ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اس موقع پراور ماڈل بازارانتظامیہ کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیا خوردنوش کے سٹالز قائم کیے گئے ہیں تاکہ روزہ دار شہریوں کوسستی اشیا ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکیڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب لابر نے ہدایت کی کہ شہریوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سہولت بازارجوہرآباد میں عام مارکیٹ سے کم داموں اشیا خودرنوش چینی ،آٹا،گوشت ،فروٹ ،سبزی ، چاول ،دالوں ودیگر اشیا دستیاب ہیں , عام مارکیٹ سے سہولت بازار میں اشیا ضروریہ 10 فیصد رعایت نرخوں میں دستیاب ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازارمیں اعلی کوالٹی اور بہترین معیار کی اشیا خوردنوش کی سہولت فراہم کی گئی ہے اس ضمن میں کسی کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر سو فیصد عمدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رمضان سہولت بازار کی سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات صادر کیے ۔