رمضان المبارک لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم
رمضان المبارک لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ماوں،بہنوں کو گھریلو ضروریات کا پانی بھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا
موچھ (نمائندہ دنیا)پائی خیل شہر کی واٹر سپلائی گذشتہ 6؛دنوں سے بجلی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہے اور رمضان المبارک لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔پائی خیل کی ماوں،بہنوں کو گھریلو ضروریات کا پانی بھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا۔دور دراز کے علاقوں سے پانی لینے کے لیئے عورتوں کی پریشانی واپڈا،ضلعی انتظامیہ خصوصی طور پر ڈی سی میانوالی،ارباب اختیار نیز وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ خصوصی دلچسپی لے کر اس مسئلہ کو حل کرائیں۔عوام کو اضطراب سے نکالا جائے ۔پائی خیل و گرد و نواح کی عوامی،سماجی شخصیات محمد کفایت اللہ،احسان اللہ خان،عبد الرؤف،ملک رفیع اللہ،احمد نواز خان،محمد عمیر حیات خان،ملک ضیاء اللہ،محمد شفیع اللہ،میاں محمد موسی،محمد احسن خان،ہیبت خان،محمد ندیم خان سمیت دیگر کا فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔