بلدیاتی اداروں میں افسران اور ماتحت عملہ کی شدید کمی
بلدیاتی اداروں میں افسران اور ماتحت عملہ کی شدید کمی 2 سے 4تک اضافی پوسٹوں ایک ہی آفیسر کو تعینات کر کے کام لینا پڑ رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کی ہونے والی نئی حد بندیوں سے ان اداروں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہونے سے افسران اور ماتحت عملہ کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومت پنجاب سے بھرتی کرنے کی منظوری دینے کی استدعا کی ہے محکمہ بلدیات حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی افسران کی کمی کی وجہ سے 2 سے 4تک اضافی پوسٹوں ایک ہی آفیسر کو تعینات کر کے کام لینا پڑ رہا ہے ،جس کی وجہ سے ان اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے اورنئی حد بندیوں کے باعث شعبوں کی تعداد بڑھ جانے سے افسران کی مزید کمی بہت سے مسائل پیدا کریگی ، دیگر اضلاع کی طرح ضلع سرگودھا میں ضلع کونسل کو ختم کر کے سات تحصیل کونسلیں، میونسپل کارپوریشن کو دو ٹاؤن کارپوریشنیں اور چار نئی میونسپل کمیٹی بننے سے ضلع میں بلدیاتی اداروں کی تعداد19ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے انتظامی یونٹ اور سیٹوں میں بھی دو گنا تک اضافہ کا امکان ہے جبکہ پہلے سے موجود شعبہ جات میں افسران و ملازمین کے شارٹ فعا ل کا سامنا ہے ،جس کو دور کرنے اورنئے بلدیاتی نظام کے تحت سیٹوں پر نئی بھرتیوں کا گزیر قرار دیتے ہوئے جلد از جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔