25 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے 25 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا
جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں۔ تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔