رقبہ کے تنازعہ پر فائرنگ پچاس سالہ شخص زخمی

رقبہ کے تنازعہ پر فائرنگ پچاس سالہ شخص زخمی

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) قریبی قصبہ ڈیرہ جلال پر ایک شخص محمد آصف ولد محمد یار نے رقبہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک پچاس سالہ شخص محمد یوسف کو زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا۔

اہل خانہ مضروب کو تحصیل ہسپتال لے آئے ، جہاں اس کو طبیامداد دی گئی پولیس تھانہ شاہ پور نے محمد یوسف کی رپورٹ پر محمد آصف ولد محمد یار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، محمد یوسف نے بتایاکہ وہ اپنے بھائی محمد یعقوب اور محمد اقبال کے ہمراہ اپنے کھیتوں میں موجود تھا کہ اچانک محمد آصف موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آ گیا اور اسے للکارتے ہوئے کہا کہ آج تمہیں رقبہ نہ دینے کامزہ چکھاتا ہوں اور اس پرتیس بور پستول سے فائرنگ کرنے لگا ٹانگ پر گولی لگنے سے یوسف زخمی ہو گیا۔ جس پر محمد آصف دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں