مذہبی ہم آہنگی سے ہی معاشرے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کی ضلعی امن کمیٹی ممبران و عہدیداران سے اہم میٹنگ۔ میانوالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں رمضان المبارک اور یومِ علیؓ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او میانوالی نے امن و امان کے قیام میں امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی معاشرے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو رمضان المبارک کے دوران کیے گئے سیکیورٹی اقدامات اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں پولیس کی جامع حکمت عملی سے آگاہ کیا۔